Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ جنگ سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، پاکستانی مندوب

پاکستانی مندوب  منیراکرم نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ اورفلسطین کے معاملے پرمنیراکرم نے سلامتی کونسل میں آخری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دوبارہ حملوں اور فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

منیراکرم نے پاکستان کا فلسطینی عوام کے مصائب پرعالمی توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  دنیا فلسطینی عوام کے مصائب سے نظریں نہ چرائے،فلسطینی عوام کا تحفظ عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، خطے میں بدامنی کو بڑھا رہا ہے،اوآئی سی اورعرب لیگ کاغزہ بحالی منصوبہ امیدکی کرن ہے۔

Related posts

کینیڈا میں معروف سکھ رہنما درشن سنگھ قتل،’را’ کے ملوث ہونے کے شواہد

Mobeera Fatima

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے 80 ہزار ڈالر میں ٹیسلا گاڑی خرید لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment