Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے ڈرون حملہ ، اہلکار شہید ، 3 زخمی

 بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ، زخمی ہونے والے تینوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے بنوں میں حالیہ عرصے میں ہوید اور میریان سمیت کئی پولیس اسٹیشنوں پر کواڈ کاپٹروں سے حملے کئے گئے ہیں ، گزشتہ ہفتے بھی پولیس نے حملہ ناکام بنا کر تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related posts

چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

تنخواہ دار طبقے نے تاجروں سے 1550 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment