Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا عندیہ

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے بعد صدر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اشارہ دیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرانے کے لیے کئی دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر سے ملاقات باہمی مفاد کی بنیاد پر ہو گی ، یو اے ای ملاقات کیلئے موزوں جگہ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

Related posts

پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر

Mobeera Fatima

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment