Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے خلاف جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو گا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت کشیدگی اورفلسطین کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ نے مو لانا فضل الرحمان کو پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا، جے یو آئی ف کے سربراہ کوقومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر مولانا فضل ا لرحمان نے کہا کہ مودی مسلمانوں کا دشمن ہے،پاکستا ن کے خلاف جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

Related posts

جس نے ایف آئی آر لکھی، اچھی کامیڈی کی، جسٹس عامر فاروق کے پی ٹی آئی رہنما گرفتاری کیس میں ریمارکس

Mobeera Fatima

تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت

Mobeera Fatima

Leave a Comment