Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی ٹیرف میں اضافہ، سندھ، بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کا بجلی بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

سندھ، بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن نے احتجاجا ًبجلی کے بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کرلیا، 4500 سے زائد بیوپاری بل ادا نہیں کریں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رائس ملز کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے معاملہ پر سندھ، بلوچستان رائس ملزایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ رائس مل کا کوئی بھی بیوپاری بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔

رائس ملزایسوسی ایشن نے کہا کہ فیصلے سے سندھ اور بلوچستان کی 4500 سے زائد رائس ملز کے بیوپاری بل ادا نہیں کریں گے، خلاف ورزی کرنے والے بیوپاری پر2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بل ادانہ کرنے کے فیصلے سے واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے، رہنما رائس ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وفاق نے بند پڑی ملز کو بھی بل ادائیگی کا حکم نامہ جاری کیا۔

صدرسندھ بلوچستان رائس ملز نے کہا کہ بند پڑی رائس مل پر بجلی کا فی کلو واٹ 500 سے بڑھا کر 1250 روپے کیا گیا ہے، ٹیکسز میں اضافہ واپس لیے جانے تک بل ادا نہیں کیے جائیں گے۔

Related posts

آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment