Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی

نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کہ پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بلانے کے بجائے پاکستانی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹی وی شوز پر مدعو کیا جائے۔

پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی کا فیصلہ انتہا پسند بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے شو میں پاکستانی تجزیہ کار احمد حسن عربی کی جانب سے تلخ حقائق بیان کرنے کے بعد کیا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے آر ٹی ای نیوز کے مطابق احمد حسن عربی کا جرأت مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہیں ہو سکا۔ اس سے بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔

Related posts

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت برقرار

Mobeera Fatima

برطانیہ، پیر کو سال کا گرم ترین ریکارڈ، بلیو وارننگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment