Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

26 نومبر احتجاج کیس ، چالان کی نقول تقسیم ، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے سردار مصروف خان، مرتضیٰ طوری اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر واضح مؤقف پیش کیا جائے تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے جس کے بعد سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Related posts

عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی

Mobeera Fatima

کراچی کی اہم شاہراہ کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

چیف جسٹس کو مدتِ ملازمت کی توسیع میں دلچسپی نہیں، وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

Leave a Comment