Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس پالیسی تیار، گیمنگ کے شوقین نوجوانوں کیلئے خوشخبری

پاکستان نے اپنی پہلی ای اسپورٹس پالیسی تیار کرلی، ملک میں اسپورٹس فیڈریشن تشکیل دی جائے گی۔

ای اسپورٹس پالیسی کا مقصد اسپورٹس ٹریننگ پروگرام، اکیڈمیز اور ڈیجیٹل گیمنگ میدانوں کو شروع کرکے ملک کے اسپورٹس ایکو سسٹم کے ضابطے اور ترقی کی نگرانی کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی پہلی قومی اسپورٹس پالیسی تیار کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کر رہا ہے اور اس کوشش کو حتمی شکل دینے میں مدد کے لیے غیر ملکی فیڈریشن سے مدد طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی کا بنیادی مقصد باضابطہ طور پر اسپورٹس کو ایک اقتصادی شعبے کے طور پر تسلیم کرنا اور نوجوانوں کی جدت اور روزگار کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم تک رسائی کے دروازے کھولنا ہے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹ 12 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

غزہ میں خوراک ، ادویات کی شدید قلت ، اسرائیلی بمباری سے یحییٰ سنوار کے بھائی سمیت 144 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

امریکی صدر کا درآمد کی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment