چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
چنیوٹ میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار ہے، پرچون مارکیٹ میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو 185 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 8900 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
پشاور میں عام مارکیٹ میں فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، ڈیلرز کے مطابق ہول سیل میں فی کلو چینی کی قیمت 176 روپے مقرر ہے، صوبائی دارالحکومت میں 50 کلو بوری کی قیمت 9 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
کراچی میں پرچون سطح پر چینی کی قیمت 190 روپے کلو وصول کی جارہی ہے، ہول سیل سطح پرقیمت 180 روپے کلوہوگئی ہے۔کشمور میں چینی کے ہول سیل ریٹ 175 روپے فی کلو ہیں جبکہ چینی 185 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جیکب آباد میں چینی 180 روپے کلو مل رہی ہے۔
