Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لئے نیویارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 8 روزہ امریکا کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے،  وہ 22 جولائی کو اقوام متحدہ میں کی سلامتی کونسل سے بطور صدر خطاب کریں گے اور 23 جولائی کو مسئلے پر کونسل کے سہ ماہی کھلے مباحثے کی میزبانی کریں گے۔

وزیر خارجہ نیویارک اور  واشنگتن میں ملاقاتوں کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات اجاگر کریں گے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے مابین تعاون پر بھی بات ہو گی۔

وزیر خارجہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

Related posts

نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

موسم خشک اورگرم رہے گا ، پنجاب کے کئی شہروں میں دھند چھائی رہے گی

Mobeera Fatima

سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment