پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین میں موجود شرپسندوں کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آ گئے۔
پنجاب رینجرز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین میں موجود شر پسندوں نے حملہ کیا،نائیک سفیر نے بتایا کہ میں 26 نمبر ڈیوٹی پر تھا جب مظاہرین نے ہم پر تشدد کیا، مظاہرین نے لاٹھی چارج کیا، پتھر مارے، ہم سے ہیلمٹ اور شیٹ بھی چھین لی، ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا۔
سپاہی محمد آصف کا کہنا تھا کہ 26 نمبرڈیوٹی کے دوران شرپسندوں نے چھ ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے، پرتشدد واقعات کے چشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان بھی ہیں۔
عرفان نے کہا کہ مظاہرین نے حملہ کیا، پتھر اور فائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لیں، میری بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا۔