Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا کی بھارتی فوج پر شدید تنقید

مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ سب جانتے ہیں آپریشن سندور کے دوران کیا ہوا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ ہم نے تو فوج کو پلکوں پر بٹھا کے رکھاہے، دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی بارے بیان حقائق پر مبنی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی لحاظ سے کمزور اور تنہا رہ گیا ہے،مودی دور حکومت میں تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو گئے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی بری، فضائیہ اور بری فوج میں عملی صلاحیت کا شدید فقدان ہے۔

Related posts

راولپنڈی میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

Mobeera Fatima

صدر آصف زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دیدی

admin

پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 78 ارب روپے نقصان کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment