Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی 2 کیسز میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف  گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے کو ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں  پیش کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے پی ٹی آئی رہنماء اس وقت بیرون ملک ہیں۔

Related posts

دورہ نیوزی لینڈ، قومی ون ڈے سکواڈ کے آج سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

Mobeera Fatima

مرغی کے فی کلو گوشت میں 24 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

اپیلیں منظور،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی سائفرکیس میں بری

admin

Leave a Comment