Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان کیخلاف سیریز، آسٹریلیا نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

میلبرن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے۔ جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے خلاف جاری ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے آسٹریلیا کے کئی سینئیر کھلاڑی مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔ کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔

Related posts

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، بندگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا

Mobeera Fatima

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ورلڈماسٹرز ہاکی یورپین چیمپین شپ

admin

Leave a Comment