Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 8 ارب ، 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری ، قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کرو ادی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے  جس پر سماعت 20 نمبر کو ہو گی۔ بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔

حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

Related posts

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

روز گار کیلئے متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط لاگو

Mobeera Fatima

وزیراعظم آزاد کشمیر ڈٹ گئے، استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment