Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

برسلز: یورپی یونین کی جانب سے بلیو اسکائی پر انفارمیشن ڈسکلوژر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں۔ جنہوں نے یورپی یونین میں کام کرنا شروع کیا ہے، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک خاص صفحہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بنائے گئے خاص صفحے پر بتایا جاتا ہے کہ ان کے کتنے صارفین یورپ میں ہیں اور وہ کہاں قانونی طور پر قائم ہیں۔ لیکن بلیو اسکائی نے ابھی تک یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ترجمان نے کہا کہ چونکہ بلیو اسکائی یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت ”ویری لارج پلیٹ فارم“ کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے کمیشن نے ابھی تک کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔

یورپی کمیشن نے تمام 27 ملکی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو اسکائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ بلیو اسکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا۔

Related posts

عمر ایوب، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 700 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment