Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے 7 سے 10 اکتوبر تک کے پرچے ملتوی

پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق اورینٹل لینگویجز امتحانات 2026 کے تحت 7، 8، 9 اور 10 اکتوبر کو ہونے والے تمام پرچے صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد شیڈول پرچے اپنے مقررہ وقت اور پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی ہوں گے، ان میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق امیدوار میٹرک کے سالانہ امتحانات دوم کی نئی ڈیٹ شیٹ پشاور بورڈ کی ویب سائٹ پر چیک کر سکیں گے۔

Related posts

خیبرپختونخوا کی پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹ

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

admin

Leave a Comment