معروف برطانوی ناول نگار اور سابق سیاست دان جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، 5 دہائیوں پر محیط ادبی سفر میں ان کی 30 کروڑ سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں۔
جیفری آرچر کے پبلشر ہارپرکولنز کے مطابق مصنف کا انتقال ان کے اپنے گھر میں ہوا۔
پبلشر نے انہیں “ماسٹر اسٹوری ٹیلر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے قارئین ان کے لیے سب کچھ تھے۔جیفری آرچر کی آخری کتاب ’Adam and Eve‘رواں ہفتے شائع ہونے والی ہے۔
5 دہائیوں پر محیط تحریری کیریئر کے دوران ان کی 30 کروڑ سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں۔ ان کی معروف تصانیف میں’Kane and Abel‘ اور ’Clifton Chronicles‘ شامل ہیں۔
ان کے ناولوں میں اکثر ان کے آبائی علاقے ویلنگٹن، سمرسیٹ کو بھی پس منظر کے طور پر شامل کیا گیا۔
پبلشر کے مطابق انتقال سے ایک روز قبل جیفری آرچر لندن کے لیسٹر اسکوائر تھیٹر میں براڈکاسٹر گلز برینڈریتھ کے ہمراہ اپنی نئی کتاب کے حوالے سے ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مداحوں کو کتابوں پرآٹو گراف دئیے۔
