Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

گلو کار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کے والد محمد اسلم آج لاہور میں انتقال کرگئے۔

عاطف اسلم نہ صرف اپنی سریلی آوازاورفنی کامیابیوں کیلئے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ والدین سے مضبوط تعلق کا برملا اظہارکرتے رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کامیابی کے پیچھے انکے والدین، خاص طورپروالد کی دعائیں اورتربیت کا بڑا ہاتھ ہے۔

والد کی وفات کی خبرسامنے آتے ہی مداحوں، شوبزشخصیات اوردنیا بھرسے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا، سوشل میڈیا پرگلوکاراوران کے اہلخانہ کیلئے دعاؤں اورہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔

ماضی میں ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا تھا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا کہ ثابت قدم رہنا، دوسروں سے حسن سلوک کرنا اورمشکلات میں بھی حوصلہ نہ ہارنا زندگی کا اصل سبق ہے۔

Related posts

پاکستانی سینما میں انقلاب، اے آئی سے تیار فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی

Mobeera Fatima

راولپنڈی، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

بھارتی گلوکار بادشاہ کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment