Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا، جیل حکام

اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آ ئی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس سمیت پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ آج توقع ہے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ عدالتی حکم بھی یہی ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، کیا جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جی، ایک لیٹر آیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ پھر ویڈیو لنک کی کیا صورتحال ہے؟ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جیل حکام سے چیک کرتے ہیں۔جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کریں، ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں۔

اس دوران عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا اور ہدایت کی کہ عدالتی عملہ جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے رابطہ کرے۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

Mobeera Fatima

وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Mobeera Fatima

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو اہم فوجی تقرریاں کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment