Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے روز ٹیکنیکل سطح پر بات چیت ہوئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہداف کو پورا کرنے، نئے ٹیکس اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی اور پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس وقت صفر جی ایس ٹی عائد ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جسے بڑھا کر 70 روپے کرنے کا امکان ہے۔

Related posts

کراچی میٹرک امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے

admin

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ، حکومت سے آج پھر مذاکرات ہونگے

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو مبارکباد، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment