Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،18 میں اضافہ، 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 3.58 فیصد، ٹماٹر 3.10 فیصد، انڈے 2.14 فیصد، لہسن 1.58 فیصد، دال چنا 1.19 فیصد، اری چاول 0.75 فیصد، دال ماش 0.59 فیصد، آٹا 0.58 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

18 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، چکن کی قیمت میں 3.80 فیصد، اڑھائی بناسپتی گھی 2.27 فیصد، کیلا 1.99 فیصد، آلو 1.93 فیصد، سرسوں کا تیل 1.07 فیصد، پانچ لٹر کوکنگ آئل 0.98 فیصد، واشنگ سوپ 0.80 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.52 فیصد، انرجی سیور 0.31 فیصد، ایل پی جی 0.28 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.26 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Related posts

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

Mobeera Fatima

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

روس کے نائب وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment