Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر

وزیرِ اعظم شہباز شریف کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے ،ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم استقبال کیا۔

وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔

وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔ شہباز شریف اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

Related posts

سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی

Mobeera Fatima

سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment