Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صدارتی استثنیٰ ، صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت روک دی گئی

صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔

بینکنگ کورٹ میں صدر مملکت، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر مملکت کے وکیل نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔

فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے صدر زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Related posts

بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور ، 14 روز تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

دسمبر 2024 کی نسبت جنوری 2025 میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

Leave a Comment