Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 23 مئی کوسماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ  58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Related posts

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی وار، متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

Mobeera Fatima

بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

Mobeera Fatima

سرگودھا، بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کو تالا لگا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment