Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں فتح، محسن نقوی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیدیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ قومی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہا ‘ٹیم ورک اور لگن کے ساتھ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں، انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے گُڈ لَک۔’

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئرلینڈ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈبلن سے لیڈز پہنچی ہے۔ پاکستان انگلینڈ کے خلاف 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ڈبلن میں ہی موجود تھے۔ وہ بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف کامیاب سیریز کے بعد پاکستان واپس پہنچے ہیں۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

admin

اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل، بابر کے سوال پر قہقہے

admin

صائم ایوب کا ری ہیب مکمل، لاہور پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment