Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت زون میں چلا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 19 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 575  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 57 پیسے پر آ گئی ہے۔

 

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment