Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ، پہلے سیشن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 483 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے انتظامیہ نے پردہ اٹھا دیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment