Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر ، ایک لاکھ ، 69 ہزار کی حد بھی عبور کر لی

Mobeera Fatima

سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم

Mobeera Fatima

معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو بجلی کے بل نہ جمع کروانے کی کال دے سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment