Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیلی مظالم جاری ، غزہ میں بمباری سے 80 شہید ، بھوک سے 29 بچے چل بسے

وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے 14 ہزار نومولود بچوں کی جان کو خطرے کے بیان کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔

Related posts

ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

51 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی پالیسوں سے اختلاف کیا، سروے

Mobeera Fatima

Leave a Comment