Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

کراچی: گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا نے سانحے میں ہونے والی اموات کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو قرار دیدیا۔

گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا نے گل پلازہ کمیشن کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے سانحے میں اموات کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 10 بجکر 55 منٹ پر پہنچی، 20 منٹ کے اندر فائر ٹینڈر میں پانی ختم ہوگیا تھا، مزید 2 ٹینڈر ساڑھے 11 بجے پہنچے تب تک آگ گراؤنڈ فلور پر تینوں اطراف پھیل چکی تھی۔

تنویر پاستا نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کے پاس مناسب آلات، ماسک اور حفاظتی سامان موجود نہیں تھا، فائر فائٹرز کے پاس فوم یا کیمیکل موجود نہیں تھا، ریسکیو کارروائیاں ابتدائی طور پر بہت سست تھیں، مارکیٹ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نجی ٹینکرز کا انتظام کیا۔

Related posts

منکی پاکس: علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی، 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں،ڈاکٹر ملک مختار

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

ٹورنامنٹ میں مزہ آیا، سیمی فائنل کھیلنا اور جنوبی افریقا سے ہارنا قبول ہے، راشد خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment