Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، صدر زرداری کی صدر ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

صدرِ مملکت نے امریکی صدر کے نام اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ امریکا اپنی طاقت، جدت، آزادی، جمہوریت اور مساوی مواقع جیسے بنیادی اقدار سے وابستگی کی مضبوط روایت کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ ڈھائی صدیوں کے دوران امریکی عوام کے نمایاں کارناموں نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور امن، سلامتی و خوشحالی کے فروغ کے مشترکہ عزم پر استوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں آباد ایک فعال اورمتحرک پاکستانی برادری نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس برادری کی کامیابیاں اور خدمات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ یہ دونوں عوام کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور بہتر روابط کا مضبوط ذریعہ بھی ہیں۔

Related posts

پاکستان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

Mobeera Fatima

پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، اجے ساہنی

Mobeera Fatima

Leave a Comment