امیر جماعت اسلام ی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواہش ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ صرف دفاعی شعبے تک محدود نہ رہے ، دیرپا تعاون اور اتحاد کا مقصد خطے میں مکمل امن کا قیام ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا حکومتوں کی ذمے داری ہے، یہاں امن کے لیے ماحول کو سازگار بنانا چاہیے، بیرونی سازشیں اندرونی حالات کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، جنوبی اضلاع میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں، نیشنل ایکشن پلان میں روزگار اور تعلیم بھی شامل تھا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک میں بےروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، حکومت ملک کے مسائل کو حل کرے۔
