Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لکی مروت ، شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ سے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل لکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔

انھوں نے مزید لکھا کہ فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا۔‘

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں ڈینگی کا ممکنہ پھیلاؤ، تمام لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹ فیس مختص کر دی گئی

Mobeera Fatima

گلبدین نائب کی انجری،ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آسٹریلوی کپتان

Mobeera Fatima

Leave a Comment