Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی ، 8 افراد جاں بحق ، 22 زخمی

جھل مگسی میں ایم ایٹ پر مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ پر تھانہ باریجہ کی حدود میں سائی وائی کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ

admin

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے ، فواد چوہدری

admin

جلسہ این او سی کی منسوخی ، تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست خارج

Mobeera Fatima

Leave a Comment