Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور موثر شراکت دار ہے،پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related posts

پاکستان سعودی خودمختاری، سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

Mobeera Fatima

ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 200 کلومیٹر دور، موسلا دھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment