Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ( ن )کو واضح برتری حاصل ہے ، عطاء تارڑ

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں اچھی گہما گہمی رہی، ابتدائی معلومات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔

ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کرانتخابی عمل میں حصہ لیا جو ایک شفاف انتخابی عمل تھا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اچھا الیکشن لڑا، وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کے ترقیاتی کاموں پر بہت توجہ دی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، میرپور ڈویژن میں اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو 7 جبکہ پیپلز پارٹی کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

یہ انتخابات پہلے مرحلے میں صرف میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ہوئے ہیں، میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹر رجسٹرڈ، جن میں سے 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

Related posts

علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، مریم نواز

Mobeera Fatima

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

admin

Leave a Comment