Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایل ایل بی کی جعلی ڈگری تیار کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

تھانہ سول لائنز لاہور میں ایل ایل بی کی جعلی ڈگری تیار کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ملازم سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کا عکس

پنجاب بار کونسل کی درخواست پر مقدمہ جعلسازی، دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر متن کے مطابق  ملزم نے جعلی ایل ایل بی ڈگری، ٹرانسکرپٹ اور رزلٹ کارڈ تیار کیا۔

ملزم نے جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری کو دیں، جس نے وکالت کا اندراج حاصل کرنے کی کوشش کی،پنجاب بار کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دھوکہ دیا گیا۔

دوسری جانب گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔محکمہ اعلی ٰتعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق یونیورسٹی میں 514 مشکوک ڈگریوں کے انکشاف پر تحقیقات کا آغار کر دیا گیا، 2019سے 2023 کے دوران مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

Related posts

اٹک ، ایلیٹ فورس کے اہلکار نے 2 وکیل قتل کر دیئے

Mobeera Fatima

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment