Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن توانائی تحفظ کے نظام کا اہم ستون ہے۔

جدید ریفائنریز توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی،جدید ریفائنریز درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیےاصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ توانائی میں اصلاحات کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Related posts

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کرے ، عالمی بینک

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment