Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی۔

پی سی بی کے مطابق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق ہو گا ، تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹنگ اور بہتری کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے فٹنس پلان تیار کیا ، نئی فٹنس پالیسی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی۔

پلان کے تحت ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں جبکہ ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، 17 اور 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  ٹائر ون کے کھلاڑی 11 مختلف ٹیسٹ اور ٹائر ٹو کے کھلاڑی مجموعی طور پر آٹھ مختلف ٹیسٹ سے گزریں گے ۔

ٹائر ون میں 8 یا اس سے زیادہ ریڈ اسکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فیل قرار پائے گا ، ٹائر ٹو میں 6 یا اس سے زیادہ ریڈ اسکور پر بھی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام تصور ہو گا ،فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے۔

Related posts

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ بورڈنے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل،آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment