Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ ، سری لنکا اور پاکستان سہ ملکی سیریز کھیلنے پر متفق، پاک آسٹریلیا ون ڈے میچز کے بارے میں بھی اہم فیصلہ

انگلینڈ ، سری لنکا اور پاکستان سہ ملکی سیریز کھیلنے پر متفق ہو گئے۔

لاہور میں پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا کے جواب کا منتظر ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سیریز کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو شیڈول کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم حتمی شیڈول کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کا جواب موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان بھی ون ڈے سیریز کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تینوں بورڈز سیریز کھیلنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جس کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، وینیوز فائنل ہونے کے بعد شیڈول متعلقہ کرکٹ بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور باہمی مشاورت سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Related posts

افغانستان کے بائولر نوین الحق کے اوسان خطا ، 13 گیندوں کا اوور کرا ڈالا

Mobeera Fatima

بابر سے مقابلے میں بچپن کی دوستی آڑے نہیں آئی گی، کوئی پریشر نہیں، کلیم ثناء

admin

پی ایس ایل 11: فرنچائزز نے ریٹینشنز اور ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment