Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مولانا ادریس پر حملہ کرنیوالوں کی تصاویر حاصل کر لی گئیں ، ایک ملزم کی شناخت

چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگا لیا گیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جس میں ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق شناخت ہونے والا دہشتگرد کالعدم تنظیم کا رکن ہے، ​تفتیشی ٹیم نے مولانا ادریس کے ڈرائیور کا بیان قلمبند کر لیا، ​جائے وقوعہ پر استعمال ہونے والے موبائل ڈیٹا کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

مردان ریجن کے پرانے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مولانا ادریس کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے مشتبہ افراد کی پروفائلنگ شروع کی گئی ہے ، شناخت ہونے والے دہشتگرد کے کوائف اور مزید ڈیٹا پر کام جاری ہے۔

Related posts

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ، 2 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment