Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنشن ایک بم ، اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے ، پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی، ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، برآمدات بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ادارے نقصان میں جا رہے ہیں وہاں سے اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

Related posts

ملک ریاض اور القادر ٹرسٹ کا معاملہ

admin

چوہدری عدنان قتل کیس ، لیگی رہنما چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد ، گرفتاری کا حکم

admin

ایلیٹ فورس نواز، شہباز کا لگایا ہوا پودا، پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے، مریم نواز

admin

Leave a Comment