Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد: جماعت اسلامی دھرنا، دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے اور مظاہرے کے باعث آج اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے لوگوں کو بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں سرینا چوک، شاہراہ دستور اور فیض آباد پر کنٹینر لگا کر سڑک بند کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں بھی آج سے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

Related posts

مفت بجلی دینا شروع کر رہے ہیں، وزیر توانائی سندھ کا اعلان

Mobeera Fatima

مشعال کی کارکردگی غیر تسلی بخش ، بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے ، پارٹی معاملات میں مداخلت کا الزام

Mobeera Fatima

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 59 افراد ہلاک ، 155 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment