Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی کا چیمپئنز کپ کی ٹیموں میں شامل 5 مینٹورز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ میں شامل 5 ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ڈمیسٹک سیزن 2024-25 میں شامل چیمپئنز کپ کے لیے 5 مینٹورز کا اعلان کیا گیا ہے۔ مینٹورز کو 3 سال کے کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ ٹیموں کے نام اور اسکواڈ بھی جلد سامنے لائے جائیں گے۔

مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں۔ اِن مینٹورز کی پہلی اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

خیال رہے کہ ان مینٹورز میں صرف سرفراز احمد واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک ریٹائرمنٹ نہیں لی اور قوی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطانق وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ سرفرازاحمد مینٹور رہتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ جاری رکھ سکیں گے۔

Related posts

خضدار دھماکے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی ، اسپانسز دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ، آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

Mobeera Fatima

چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب

Mobeera Fatima

Leave a Comment