Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا، افتتاحی تقریب میں ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی.

سابق کپتان محمد یوسف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داریوں کے ساتبھ ساتھ فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہوگئے۔ معروف عالم عین مولانا طارق جمیل نے ٹیسٹ کرکٹر کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کے افتتاحی تقریب میں مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔

Related posts

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے الاؤنسز ایک بار پھر تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر 3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلز بند

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل 9 فتوحات ، آسٹریلیا نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment