Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پیشرفت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ سہولت نے معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور شعبہ توانائی کی بہتر کارکردگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

اسرائیل کی شکست علاقائی امن کے لیے ضروری ہے، سعد رفیق

Mobeera Fatima

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہو گا

Mobeera Fatima

پنجاب میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس، بین الاقوامی کھیلوں کیلئے سیکیورٹی پلان منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment