Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زرتاج گل عدالت میں پیش ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے.

عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کمرہ عدالت پہنچیں۔ ان کے وکلاء نے وارنٹ منسوخ کرنیکی درخواست عدالت میں جمع کروائی ، جس میں کہا گیا کہ زرتاج گل کی دوسرے کیس میں اڈیالہ جیل پیشی تھی اسلئے پیش نہیں ہو سکی تھی، اب پیش ہو گئی ہیں۔

جج نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہو گئی ہیں، اس لئے وارنٹ منسوخ کرتا ہوں۔

عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ آج ہی سول جج مبشر حسن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، جج نے کہا تھا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں، زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔

Related posts

اٹک میں سوغری نارتھ سے گیس اور تیل کی پیداوار شروع ہو گئی، او جی ڈی سی ایل

Mobeera Fatima

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی

Mobeera Fatima

پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں، سارو گنگولی

Mobeera Fatima

Leave a Comment