Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ری پریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیلی کے خلاف 5 ججز کی ری پریزنٹیشن مسترد کر دی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت کی ری پریزنٹیشن مسترد کی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ہائی کورٹ رجسٹرار کو فیصلے کی کاپی متعلقہ ججز کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ 3 ہائی کورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل سنیارٹی لسٹ برقرار رکھی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار ہیں۔

Related posts

گلوبل ٹی20 کینیڈا، بابر اعظم رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

Mobeera Fatima

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت شرما انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ

Mobeera Fatima

پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ، فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment