Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کے نام سامنے آ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ، پاکستان تحریک انصاف ، سنی اتحاد کونسل کے علاوہ آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔

تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والوں میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، انور تاج، عبدالطیف، شاہ احد علی کا نام بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ عادل بازئی، شفقت عباس، امجد علی خان، یوسف خان، سلیم الرحمان بھی اضافے کے حامی ہیں۔

Related posts

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی پیش رفت

Mobeera Fatima

نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں

Mobeera Fatima

2نئی ٹیموں کی شمولیت نے پی ایس ایل میں نئی روح پھونک دی ،وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment